• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہاکی عالمی کپ: انگلینڈ اور فرانس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

شائع December 11, 2018
ورلڈ کپ کوارٹر فائنل تک رسائی کے بعد فرانس کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ: ایف آئی ایچ
ورلڈ کپ کوارٹر فائنل تک رسائی کے بعد فرانس کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ: ایف آئی ایچ

ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ اور فرانس نے چین کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں کھیلے جا رہے 14ویں عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو گیا اور انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

انگلینڈ کی ٹیم میچ میں ابتدا سے ہی حاوی رہی لیکن پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی البتہ میچ کے 25ویں منٹ میں ول کلنان نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

میچ کے تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو پینالٹی کارنر ملا جس پر لیوک ٹیلر نے اور گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

انگلینڈ کی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور انگلینڈ نے میچ میں 0-2 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہو گا۔

دن کے دوسرے میچ میں فرانس نے چین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ میچ کے پہلے اور دوسرے کوارٹر میں چین اور فرانس کی ٹیموں کو گول کرنے کے مئی مواقع ملے لیکن دونوں ہی ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔

تاہم میچ کے 36ویں منٹ میں فرانس کے ٹموتھی کلیمنٹ نے گول اسکور کر کے میچ میں برتری حاصل کر لی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ میں فتح کے ساتھ ہی فرانس کی ٹیم نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024