• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پجارا نے بھارتی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا

شائع December 6, 2018
چتیشور پجارا نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 123رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی
چتیشور پجارا نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 123رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں چیتشوار پجارا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو مکمل تبادہی سے بچا لیا اور مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 250رنز بنا لیے ہیں۔

جمعرات کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ایڈیلیڈ میں شروع ہوا تو بھارت کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور اوپنر لوکیش راہل اور مرلی وجے کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھا ئے بغیر پویلین لوٹ گئے لیکن بھارتی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب عثمان خواجہ کے ناقابل یقین کیچ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اننگز کا خاتمہ کردیا جس کے سبب بھارتی ٹیم 19رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

اجنکیا راہانے کو نیتھن لایون کی گیند پر ایک چانس ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور 13 رنز بناکر جوش ہیزل وُڈ کی گیند پر پیٹر ہینڈزکومب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اس موقع پر پجارا کا ساتھ دینے روہت شرما آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا جس میں روہت کا انداز قدرے جارحانہ تھا۔

روہت کو لایون کی گیند پر آؤٹ ہونے سے اس وقت بال بال بچے جب باؤنڈری پر موجود فیلڈر ان کا مشکل کیچ لینے میں ناکام رہے لیکن دوبارہ یہی شاٹ کھیلنے کا خمیازہ انہیں وکٹ گنوانے کی صورت میں اٹھانا پڑا۔

86رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد ریشابھ پانٹ کی وکٹ پر آمد ہوئی لیکن ان کا قیام بھی زیادہ طویل ثابت نہ ہوا اور وہ بھی 25رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود پجارا بے بسی کے عالم میں ساتھی کھلاڑیوں کی پویلین واپسی کا نظارہ دیکھتے رہے۔

گرتی ہوئی وکٹوں کو دیکھتے ہوئے پجارا نے نصف سنچری کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور روی چندرن ایشون کے ہمراہ ساتویں وکٹ کے لیے قیمتی 62رنز جوڑے اور اس شراکت کا خاتمہ ایشون کی پویلین واپسی کے ساتھ ہوا۔

ایشانت شرما کی چار رنز کی اننگز مچل اسٹارک کے ہاتھوں اختتام پذیر ہوئی لیکن پجارا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔

پجارا نے 123 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن دن کی آخری گیند پر وہ تیز رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے، ان کی اننگز 7 چوکوں اور 2 چھکوں سے مزین تھی۔

جب دن کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 9وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وُڈ، نیتھن لایون اور پیٹ کمنز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024