• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹاس کے موقع پر معمولی غلطی پر ویرات کوہلی کو تنقید کا سامنا

شائع November 30, 2018
ویرات کوہلی نے پہلی اننگز میں 64رنز کی اننگز کھیلی— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
ویرات کوہلی نے پہلی اننگز میں 64رنز کی اننگز کھیلی— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 64رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن اسی میچ کے دوران معمولی غلطی پر وہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی تنقید کی زد میں آگئے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل شیڈول واحد پریکٹس میچ میں جب کوہلی سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ٹاس کے لیے آئے تو انہوں نے کرکٹ کی روایات کے برعکس شارٹ (نیکر) پہن کر ٹاس کیا جبکہ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان سیم وائٹ مین اپنی مکمل کٹ پہن کر ٹاس کرنے آئے تھے۔

ویرات کوہلی کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر زیادہ پذیرائی نہیں ملی اور کچھ لوگوں نے اسے جینٹل مین گیم کی تضحیک قرار دیتے ہوئے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کوہلی کے رویے سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ کھیل اور اس کی ساکھ کا احترام نہیں کرتے، کہاں ہیں سنیل گاوسکر جنہوں نے ایشیا کپ میں صحیح طریقے سے کیپ نہ پہننے پر پاکستانی کرکٹر فخر زمان پر طنز کیا تھا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک وقت تھا کہ کپتان ٹاس کے وقت بلیزر پہنا کرتے تھے ۔۔۔ یہ رویہ بالکل قابل معافی نہیں۔

تاہم دوسری جانب بعض فینز ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ کوہلی کا یہ عمل اتنا برا نہیں تھا کیونکہ بھارت صرف ایک پریکٹس میچ کھیل رہا ہے۔

بھارت کی ٹیم ٹاس ہار گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا الیون نے انہیں پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جہاں بھارتی ٹیم 358 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے اوپنر پرتھوی شا 66 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ ان کے علاوہ اجنکیا راہانے، کپتان ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024