• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہاکی ورلڈ کپ میں بیلجیئم اور بھارت کا فاتحانہ آغاز

شائع November 29, 2018
بیلجیئم کی جانب سے فیلکس ڈینائر کو پہلا گول پر ساتھی کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں— تصویر بشکریہ انٹرنیشنل ہاکی فیدریشن
بیلجیئم کی جانب سے فیلکس ڈینائر کو پہلا گول پر ساتھی کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں— تصویر بشکریہ انٹرنیشنل ہاکی فیدریشن

ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے پہلے دن بیلجیئم اور میزبان بھارت کی ٹیموں نے فاتحانہ انداز میں ایونٹ کا آغاز کرتے ہوئے اپنے اپنے میچوں میں کامیاب حاصل کر لی۔

بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں جاری ہاکی کے عالمی کپ کا پہلا میچ بیلجیئم اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گیا جہاں بیلجیئم نے تیسرے منٹ میں فیلکس ڈینائر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں بھی بیلجیئم نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور کپتان تھامس بریلس نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔

میچ کے ابتدائی تین کوارٹر میں کینیڈا کی ٹیم کچھ خاطر خواہ پیش نہ کر سکی لیکن آخری کوارٹر میں ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور میچ کے 48ویں منٹ میں مارک پیئرسن نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول اسکور کر کے خسارے کو کم کردیا۔

اس کے بعد کینیڈا نے کاؤنٹر اٹیک کے ذریعے گول کی متعدد کوششیں کیں لیکن ان کی کوئی بھی کاوش رنگ نہ لا سکی اور عالمی نمبر تین بیلجیئم نے میچ میں 1-2 سے فتح اپنے نام کر لی۔

کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دن کے دوسرے میچ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے مندیپ سنگھ نے 9ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے آکاش دیپ نے 12ویں میں گول کر کے دگنا کردیا۔

میچ کے پہلے کوارٹر تک بھارت کو 0-2 کی برتری حاصل تھی جس میں وہ دوسرے کوارٹر میں کوئی اضافہ نہ کر سکے۔

میچ کے 40ویں منٹ تک مزید کوئی گول نہ ہوا لیکن اگلے چھ منٹ میں بھارت نے تین گول داغ کر جنوبی افریقہ کی میچ میں واپسی کی رہی سہی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔

43ویں منٹ میں مندیپ سگھ نے گول کیا جبکہ دو منٹ بعد آکاش دیپ نے بھی اپنا دوسرا گول اسکور کر لیا۔

ابھی جنوبی افریقی ٹیم ان حملوں سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ میچ کے آخری کوارٹر کے پہلے منٹ میں ثمرن جیت نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو 0-5 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024