• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

شکیب الحسن نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

شائع November 24, 2018 اپ ڈیٹ November 27, 2018
شکیب الحسن ٹیسٹ کرکٹ میں 200وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی باؤلر ہیں— فوٹو: اے ایف پی
شکیب الحسن ٹیسٹ کرکٹ میں 200وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی باؤلر ہیں— فوٹو: اے ایف پی

چٹاگانگ: اسٹار بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی ای این بوتھم کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

شکیب نے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لے کر 200 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بائولر بن گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 3 ہزار رنز اور 200 وکٹیں لینے والے دنیا کے سب سے کامیاب آل راؤنڈر بن گئے۔

انہوں نے صرف 54 ٹیسٹ میچز میں یہ سنگ میل عبور کر کے سابق انگلش آل رائونڈر این بوتھم کا تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے اور 200 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

بوتھم نے 55میچز میں کارنامہ انجام دے کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024