• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

چٹاگانگ ٹیسٹ کا دوسرا دن باؤلرز کے نام، 17وکٹیں گرگئیں

شائع November 23, 2018
پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نعیم حسن کو پانچ وکٹیں لینے پر ساتھی کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نعیم حسن کو پانچ وکٹیں لینے پر ساتھی کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن باؤلرز کے نام رہا اور ابتدائی اننگز میں خسارے کا شکار ہونے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے۔

چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جمعہ کو بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 315 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو نعیم حسن 24 اور تیجل الاسلام 32 رنز پر کھیل رہے تھے۔

نعیم حسن آئوٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر واریکن کی گیند پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے جبکہ آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مستفیض الرحمان تھے جو کوئی رن نہ بنا سکے، تیج الاسلام 39 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 324 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گبریئل اور واریکن نے چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز کچھ خاص نہ تھا جب اس کے پہلے 5 کھلاڑی 88 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پائول 14، ہوپ 1، کپتان براتھویٹ 13، چیسی 31 اور ایمبریس 19 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شیمرون ہٹمیئر اور شین ڈائورچ کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز بنے تاہم اس موقع پر ہٹمیئر کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 63 رنز بناکر مہدی حسن میراز کی گیند پر مشفیق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ڈاؤرچ ایک اینڈ پر ڈٹے رہے لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا اور پوری ویسٹ انڈین ٹیم 246رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ڈاؤرچ نے ناقابل شکست 63رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں قیمتی 78 رنز کی برتری حاصل کی اور اس کا سہرا پہلا میچ کھیلنے والے نعیم حسن کے سر رہا جنہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

بنگلہ دیش نے میچ کی دوسری اننگز شروع کی تو ویسٹ انڈین اسپنرز کے خلاف انہیں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان میں 55 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کے خلاف 133 رنز کی مجموعی برتری قائم کرلی۔

امرالقیس 2، سومیا سرکار 11، مومن الحق 12، شکیب الحسن 1 اور محمد متھن 17 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ مشفیق الرحیم 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

میچ کا دوسرا دن مجموعی طور پر باؤلرز کے نام رہا اور پورے 17 وکٹیں گریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024