• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت سے شکست

شائع October 21, 2018
بھارت نے خسارے میں جانے کے باوجود لگاتار تین گول کر کے میچ میں کامیابی حاصل کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
بھارت نے خسارے میں جانے کے باوجود لگاتار تین گول کر کے میچ میں کامیابی حاصل کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف برتری لینے کے باوجود فتح حاصل نہ کر سکی اور بھارت نے میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کر لی۔

عمان کے دارلحکومت مسقط میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے جارحانہ انداز میں میچ کا آغاز کیا محمد عرفان جونیئر نے میچ کے پہلے ہی منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر قومی ٹیم کو برتری دلا دی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں بھارت کے من پریت سنگھ نے گول کر کے میچ برابر کیا اور پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں بھارت کی ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اور پاکستان کے پاس روایتی حریف کے شاندار کھیل کا کوئی جواب نہیں تھا۔

میچ کے تیسرے کوارٹر میں مندیپ سنگھ اور پھر دلپریت سنگھ نے یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کر کے مقابلہ 1-3 کردیا اور اس کے بعد قومی ٹیم کوشش کے باوجود بھی کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔

میچ کے چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول اسکور نہ کر سکیں اور میچ 1-3 سے بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کو 1-3 سے مات دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024