• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

’کرن جوہر ہندی فلم انڈسٹری کی سب سے مصروف شخصیت ہیں‘

شائع October 19, 2018
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر نے حال ہی میں اپنی ڈیبیو فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر شاندار جشن منایا، جس کا حصہ اداکار سلمان خان بھی بنے۔

اس دوران سلمان خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کرن جوہر ہندی فلم انڈسٹری کی سب سے مصروف شخصیت ہیں۔

سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ وہ کرن جوہر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

یاد رہے کہ کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں شاہ رخ، کاجل اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے۔

جبکہ سلمان خان نے اس فلم میں کاجول کے منگیتر کا معاون کردار ادا کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں ’امن‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے کرن جوہر نے کئی نامور اداکاروں سے رابطہ کیا، تاہم سب نے ہی کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد سلمان خان نے یہ کردار ادا کرنے کی حامی دی۔

ایونٹ میں سلمان خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’کرن جوہر نے میری بہن الویرا سے ملاقات کی اور بتایا کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے جس میں انہوں نے کاجول اور شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ فلم میں ایک ایسا کردار ہے جو مرکزی تو نہیں لیکن کافی اہم ہے جس کے لیے میں کسی بڑے اسٹار کو کاسٹ کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن سب نے ہی اس میں کام سے انکار کردیا‘۔

مزید پڑھیں: کیا ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نئی کاسٹ کے ساتھ واپس آرہی ہے؟

سلمان نے مزید بتایا کہ ’اس کے بعد میری بہن نے مجھے کہا کہ کرن اچھا دوست ہے، یہ اس کی پہلی فلم ہے اور تمہیں اس کی مدد کرنی چاہیے، اس کے بعد کرن مجھے ایک پارٹی میں ملے، اور میں نے انہیں بتایا کہ میں یہ کردار اپنی بہن، یش انکل، ہیرو آنٹی، شاہ رخ خان اور کرن کے لیے ادا کروں گا، اور اس طرح میں اس فلم کا حصہ بنا‘۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ انہیں فلم کا اسکرپٹ بھی پسند آیا تھا، جس کی کہانی پیار اور دوستی پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کچھ کچھ ہوتا ہے کی کہانی فضول تھی'

سلمان خان کے مطابق ’کرن جوہر نے اپنی پہلی ہی فلم کافی اچھی بنائی تھی، آج وہ ہماری انڈسٹری کے کامیاب ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز میں سے ایک ہیں، یہ شوز کی میزبانی بھی کرتے ہیں، لکھتے بھی ہیں اور اداکاری بھی کرتے ہیں، میرے خیال سے کرن جوہر بولی وڈ کے سب سے مصروف آدمی ہیں‘۔

سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ کرن جوہر دوبارہ کسی دن ان کے ساتھ ضرور کام کریں۔

یاد رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے کہ 20 سال مکمل ہونے پر رکھے گئے جشن میں بولی وڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی، جن میں شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی، کرینہ کپور خان، منیش ملہوترا، نیلم کوٹھاری، شویتا بچن، سنجے کپور، ماہیپ کپور، ٹوئنکل کھنہ، جھانوی کپور، سدہارتھ ملہوترا، ورن دھون اور فریدا جلال شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024