پاکستان کی بھارت کے خلاف بدترین شکست کا نیا ریکارڈ
ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں 8وکٹ سے شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کا روایتی حریف کے خلاف بدترین شکست کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن بدترین ناکامی سے دوچار ہووئی اور پوری ٹیم 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
جواب میں پاکستانی باؤلنگ بھی بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے میں ناکام رہی اور اس نے 21اوورز قبل ہی محض دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان کو بھارت کے خلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست
بھارت نے میچ میں 126 گیندوں قبل ہدف حاصل کیا اور اس کے ساتھ ہی یہ پاکستان کی اس لحاظ سے بدترین شکست بن گئی۔
اس سے قبل بھارت نے بقیہ گیندوں کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 2006 میں ملتان میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں حاصل کی تھی جب اس نے 105 گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا تھا۔