• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حاسد، ہاکی ٹیم کی موجودہ کارکردگی سے خوش نہیں، شہباز

شائع September 14, 2018 اپ ڈیٹ September 18, 2018

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس میں مسلسل بہتری آئی ہے لیکن حسد کرنے والے چند عناصر قومی ہاکی ٹیم کی بہتری سے خوش نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ نوید عالم کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر نوید عالم نے برہمی کا اظہار رکتے ہوئے فیڈریشن کے عہدیداران کیخلاف پریس کانفرنس کی تھی۔

انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ پر کھیل کو تباہ کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ میں ڈسپلنری کمیٹی کا سربراہ ہوں، میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ڈیولپمنٹ بھی ہوں لیکن مجھے کس آئین کے تحت نکالا گیا۔

اس کے جواب میں فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل نے نوید عالم کا نام لیے بغیر میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ پی ایچ ایف ایک قابل عزت قومی آرگنائزیشن ہے جس نے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان ہاکی کو درست سمت میں گامزن رکھا ہے۔

انہوں نے موجودہ دور میں ہاکی کی بہتری کے لیے کیے گئے فیڈریشن کے اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کے لیے ڈچ کوچ اور تجربہ کار آسٹریلین فزیکل ٹرینر کی خدمات حاصل کی گئی جس کی بدولت ہاکی ٹیم کی پرفارمنس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے باوجود چند حاسد عناصر ٹیم کی اچھی کارکردگی سے خوش نہیں اور انہوں نے عوام میں سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیاپر غیرقانونی اور غیراخلاقی سرگرمیوں کا سہارا لیا جس سے قومی کھیل ہاکی کی بدنامی ہوئی۔

انہوں نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف ایسے عناصر سے بالکل بلیک میل نہیں ہوگی اور جلد ہی ان عناصر کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

شہباز سینئر نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایسے لوگ جن پر پی ایچ ایف نے اعتماد کیا وہ ہاکی کے کھیل کی ترقی میں سب سے زیادہ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک ہاکی کی بحالی کے لیے باصلاحیت کوچز کی تقرری کا منصوبہ ہے تاکہ قومی ہاکی ٹیم کو ٹ با صلاحیت کھلاڑی مل سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024