• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am

ایشیا کپ کیلئے ٹریننگ کیمپ، 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

شائع August 30, 2018

قومی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور اظہر علی ان ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ایونٹ کے لیے لگائے جانےوالے کیمپ کے لیے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

ہفت روزہ کیمپ 3ستمبر سے شروع ہو گا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 10ستمبر تک جاری رہے گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی ایشیا کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ حیران کن طور پر شان مسعود کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایک عرصے سے انجری کا شکار عماد وسیم بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کام رہے۔

ایشیا کپ کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

ایشیا کپ کا آغاز آئندہ 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جہاں ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024