• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am

قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کا آج سے کاکول میں آغاز

شائع August 27, 2018

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے اور اسے بہتر بنانے کے لیے قومی ٹیم کے کیمپ کا آج سے ایبٹ آباد میں آغاز ہو رہا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی پیر سے کاکول کے آرمی اسکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ میں ٹریننگ کریں گے جہاں ان کی فٹنس جانچنے کے بعد اسے بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا۔

کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا تھا اور اسی لیے بیرون ملک لیگ کھیلنے میں مصروف قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز میں کیریبیئن لیگ کھیلنے میں مصروف تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور عماد وسیم بھی پی سی بی کی ہدایت پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور پہلے ہی دن سے کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

27 سے 31 جنوری تک اس کیمپ میں کھلاڑیوں کی بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا جس کے بعد کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ کے لیے ٹیم منتخب کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا ہے جن میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کیمپ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لیوڈن اور فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

اس کیمپ کے اختتام پر ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا جس کے بعد ایشیا کپ کے لیے ٹریننگ کیمپ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024