• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فخر نے پاکستان کو 2019ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا

شائع August 26, 2018 اپ ڈیٹ December 20, 2018

قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز فخر زمان پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 کے لیے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے مکمل طور پر تیار اور بہترین کھلاڑیوں سے لیس ہے۔

اسکائی اسپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دیا جانا درست ہے کیونکہ ہماری ٹیم اس ایونٹ کے لیے مکمل طور پر تیار اور بہترین کھلاڑیوں سے لیس ہے۔

25سالہ کرکٹر کا ماننا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی حالیہ فتوحات اور تجربہ اسے آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے فیورٹ بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا موجودہ کامبی نیشن شاندار ہے اور ہم نے حال ہی میں جو نتائج دیے ہیں وہ اس کا ثبوت ہیں۔

حال ہی میں ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والے فخر نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ ورلڈ کپ پر نہیں آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ پر ہے اور میری بھی پوری توجہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

'یقیناً ورلڈ کپ ایک اہم ایونٹ ہے لیکن میرے لیے اس کی منصوبہ بندی کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ اس سے قبل بھی کئی اہم انٹرنیشنل مقابلے شیڈول ہیں'۔

ایشیا کپ کا آغاز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہو گا جس میں دفاعی چیمپیئن بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر میں بہت خوش ہوں بلکہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میں نے جو ریکارڈ توڑا وہ اس سے قبل عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز کے نام تھا۔

اپنی ڈبل سنچری کے حوالے سے سوال پر اوپننگ بلے باز نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر ہمیشہ مجھ سے کہتے تھے کہ مجھ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن میں سوچتا کہ وہ میرا اعتماد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

'چوتھے ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے کے بعد میں نے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کے لیے تیز کھیلنا شروع کردیا لیکن جب میرا اسکور 170 تک پہنچ گیا تو سرفراز اور آرتھر نے پیغام بھجوایا کہ ابھی کافی اوور باقی ہیں لہٰذا رسک نہ لیتے ہوئے ڈبل سنچری مکمل کرو جس کے بعد میں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ڈبل سنچری تک رسائی حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024