• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

احسان مانی، اسد خان کی پی سی بی گورننگ باڈی میں نامزدگی، نوٹیفکیشن جاری

شائع August 25, 2018 اپ ڈیٹ August 26, 2018

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی چیئرمین شپ کے امیدوار احسان مانی اور اسد خان کو بورڈ کی گورننگ باڈی میں نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کے امیدوار احسان مانی اور اسد علی خان کو پی سی بی گورننگ بورڈ میں باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

دریں اثنا پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: احسان مانی کون ہیں؟

ملاقات کے دوران پی سی بی کے قانونی مشیر نے وزیرِاعظم کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تنازع پر بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ تفضل رضوی نے وزیرِاعظم کو پی سی بی کے آئین کے حوالے سے ببھی بریف کیا۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو انتخابات میں فتح کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان پی سی بی میں تبدیلیاں کریں گے۔

مذکورہ امکانات اس وقت وضح ہوتے نظر آئے جب پی سی بی کے مستعفی چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احسان مانی نے دوہری شہریت کی افواہوں کو مسترد کردیا

نجی سیٹھی کے استعفے کے بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی نامزد کردیا تھا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کردیا ہے، وہ اپنے ساتھ وسیع اور قیمتی تجربہ لائیں گے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ تین سال تک آئی سی سی میں خزانچی رہے اور پھر 3سال تک آئی سی سی کی سربراہی کی۔

خیال رہے کہ احسان مانی پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ وہ آئی سی سی کے صدر اور خزانچی بھی رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025