• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زیزئی کی جارحانہ بیٹنگ، افغانستان پہلے ٹی20 میں کامیاب

شائع August 21, 2018

ڈبلن: حضرت اللہ زیزئی کی دھواں دار بیٹنگ اور راشد خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

بریڈے میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ کو بارش کی وجہ سے 18 اوورز تک محدود کیا گیا اور افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 160 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

حضرت اللہ زیزئی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان اصغر ستانک زئی 31 اور محمد شہزاد 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کین اور لٹل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 144 رنز تک محدود رہی۔

گیری ولسن 34، پال اسٹرلنگ 27، ڈوکریل 22، سیمی سنگھ 20، تھامسن 5، پورٹرفیلڈ 8، کیون اوبرائن 6، بلبرائن اور کین 8، 8 اور لٹل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے اسپنر راشد خان نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آفتاب عالم اور مجیب الرحمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024