• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

احسان مانی نے دوہری شہریت کی افواہوں کو مسترد کردیا

شائع August 21, 2018 اپ ڈیٹ August 26, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نئے نامزد چیئرمین احسان مانی نے دوہری شہریت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس صرف پاکستان کا پاسپورٹ ہے۔

گزشتہ روز سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو پی سی بی کا نیا چیئرمین نامزد کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی نامزد کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ احسان مانی دوہری شہریت کے حامل ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے ساتھ ساتھ کسی اور ملک کا بھی پاسپورٹ ہے البتہ مانی نے ان افواہوں کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: احسان مانی کون ہیں؟

ڈان نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں احسان مانی نے دوہری شہریت کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے 55سال بیرون ملک گزارے ان کے پاس صرف ایک پاسپورٹ ہے اور وہ پاکستان کا ہے۔

نئے نامزد چیئرمین پی سی بی نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ کی بہتری اور ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کے لیے کی گئی کوششوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ آف گورنرز نے انہیں چیئرمین منتخب کر لیا تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کریں گے جس کے لیے ان کے پاس طویل اور قلیل مدتی منصوبے موجود ہیں۔

نئے نامزد چیئرمین نے بورڈ سے اقربا پروری کے خاتمے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں میں موجود بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کریں گے اور انہیں عالمی سطح پر خود کو منوانے کے لیے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی مستعفی، احسان مانی نئے چیئرمین پی سی بی نامزد

احسان مانی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کو صحیح ڈگر پر لانے کے لیے کھیل کے عظیم کھلاڑیوں سے تجاویز لیں گے۔

اس سے قبل مانی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں لیکن انہوں نے یہ کام اعزازی حیثیت میں کیا تھا اور اپنی خدمات کے عوض کسی قسم کی تنخواہ وصول نہیں کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Naseem Aug 21, 2018 10:53pm
Fawad Alam, When he will be selected ?

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025