• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

شائع August 21, 2018

لاہور: ایشیا کپ 2018 کے لیے ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں اور ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹ محض چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات میں 15ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ کے میچز کے لیے ٹکٹ پیر سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔

ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 20 درھم اور زیادہ سے زیادہ 750 درہم ہے جبکہ اس کے علاوہ 150، 300، 550 اور 750 درھم مالیت کے ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 19ستمبر کو شیڈول میچ کا شائقین کو سب سے زیادہ شدت سے انتظار ہے اور اس میچ کے ٹکٹ محض چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

بھارت کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی اور 15 ستمبر کو ایونٹ کا پہلا میچ بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 16ستمبر کو کوالیفائر ٹیم سے ہوگا جبکہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 19ستمبر کو ٹکرائیں گی جو دونوں ٹیموں کا متحدہ عرب امارات میں تقریباً 12سال بعد پہلا مقابلہ ہوگا۔

سپر فور مرحلہ 21ستمبر سے شروع ہوگا اور فائنل 28ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ عیدالاضحیٰ کے بعد 28اگست کو لگایا جائے گا۔

کیمپ میں کھلاڑیوں کو چار سے پانچ دن سخت اور مشکل ٹریننگ کرائی جائے گی جہاں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزار کر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا جس کے بعد ایونٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025