• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ میں پرانا ‘آیا لڑیے’ نئے انداز میں پیش

شائع August 12, 2018
گانے میں ماورہ حسین نے خوب رقص کیا—اسکرین شاٹ
گانے میں ماورہ حسین نے خوب رقص کیا—اسکرین شاٹ

آنے والی پاکستانی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ماورہ حسین بھی جلوہ گر ہوں گے۔

یہ فلم 2015 میں آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کا سیکوئل ہے، جسے عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔

’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کے رومانٹک گانے ’بہکا رے دل’ اور ٹائیٹل ٹریک ‘تلے والی جوتی’ کے بعد اس کا ایک اور نیا گانا ’آیا لڑیے’ ریلیز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جوانی پھر واپس آگئی

‘آیا لڑیے’ جیسے مقبول پرانے گیت کو جدید انداز میں سب سے پہلے گلوکارہ میشا شفیع اور نعیم عباس روفی نے کوک اسٹوڈیو 4 میں گایا تھا، جسے بہت پسند کیا گیا تھا۔

لیکن جوانی پھر نہیں آنی 2 میں اس پرانے گیت کو مزید نیا انداز دے کر پیش کیا گیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے اتنی پذیرائی نہیں مل رہی۔

‘آیا لڑیے’ کو عائمہ بیگ، شجاع حیدر اور نعیم عباس روفی نے ہی گایا ہے جب کہ اس کی موسیقی شجاع حیدر نے ترتیب دی ہے۔

مزید پڑھیں: ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کے ‘تلے والی جوتی’ کے چرچے

گانے میں فلم کی مرکزی کاسٹ فہد مصطفیٰ اور ماورہ حسین کو تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بہکا رے‘ دل اپنے قاتل کے ہی آگے پیچھے گھوم رہا

گانے میں جہاں فہد مصطفیٰ کو کرتے میں دکھایا گیا ہے وہیں ماورہ حسین کو گلابی لباس میں دکھا کر پہلی فلم جوانی پھر نہیں آنی کے مقبول گانے ‘جلوہ’ کی روایت کو دہرایا گیا۔

‘جلوہ’ میں سوہائے علی ابڑو اور ہمایوں سعید کو دکھایا گیا تھا، جس میں اداکارہ نے گلابی لباس پہنا تھا۔

‘آیا لڑیے’ سے قبل ریلیز کیے گئے جوانی پھر نہیں آنی 2 کے دونوں گانوں نے خاصی مقبولیت حاصل کی ہے جب کہ فلم کے ٹریلر نے بھی دھوم مچا رکھی ہے۔

‘جوانی پھر نہیں آنی 2‘کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، کبریٰ خان، ثروت گیلانی، عظمیٰ خان، سفینا بہروز اور سہیل احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024