• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پی سی بی وفد کی عمران خان سے ملاقات، سیٹھی پر عدم اعتماد کا اظہار

شائع August 7, 2018
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ گروپ فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ گروپ فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ناراض آفیشلز نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے بورڈ میں پھیلی بدعنوانیوں اور کرپشن کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پی سی بی کے ناراض آفیشلز کے ایک وفد نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل صدر کی قیادت میں عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پی سی بی کے معاملات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور موجودہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

وفد نے ڈومیسٹک کرکٹ کے سربراہ شکیل شیخ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن، مالی بے ضابطگیاں اور اقربا پروری جیسی بیماریاں پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیمک زدہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں پھیلی بدعنوانیوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ناگزیر ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

عمران خان نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بورڈ میں جاری بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کرکٹ کے نظام میں پختگی اور بہتری کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024