• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہم سے الیکشن چھینا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، حمزہ شہباز

شائع July 19, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کو مسلم لیگ (ن) تسلیم نہیں کرے گی اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’الیکشن اسپیشل‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ’اگر الیکشن کو ہم سے چھینا گیا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔ُ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، تمام اداروں کو مل بیٹھنا چاہیے اور معاشی، سیاسی اور سلامتی کے مسائل پر نیا عمرانی معاہدہ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ایچ آر سی پی نے انتخابات میں ’کھلے عام، جارحانہ‘ دھاندلی سے خبردار کردیا

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ میں بھی پاکستان کا درد رکھنے والے لوگ ہیں، تمام اداروں اور سیاستدانوں کو سر جوڑ کر پاکستان کی بہتری کا سوچنا ہوگا۔

حمزہ شہباز نے الزام عائد کیا کہ ان کی جماعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں تمام تر رکاوٹوں کے باوجود واضح اکثریت حاصل کرلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے جن تحفظات کا اظہار مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں کر رہی ہیں، اگر انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو اس سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ہمیشہ سب کو ساتھ رکھ کر چلنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پاکستانی قوم کی عزت کرانی ہے تو صاف و شفاف انتخابات کرانے ہوں گے، ورنہ پاکستان کا دنیا میں تماشہ بن جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ عوام نے جھوٹ اور سچ کو دیکھ لیا ہے اور عوام کو اپنے بچوں کے مستقبل کی بہتر سمجھ ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ہمارے جلسوں میں لوگ جوق در جوق آتے ہیں اور 25 جولائی مسلم لیگ (ن) کی جیت کی خبر لے کر آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024