• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لیاری میں بلاول پر پتھراؤ کے بعد آصفہ بھٹو کی بے نظیر جھلک

شائع July 17, 2018
—فوٹو: آصفہ بھٹو زرداری ٹوئٹر
—فوٹو: آصفہ بھٹو زرداری ٹوئٹر

رواں ماہ یکم جولائی کو اپنے حلقے این اے 246 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری کا دورہ کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔

اگرچہ پیپلز پارٹی نے اس پتھراؤ کو مخالفین کی جانب سے کرایا گیا پتھراؤ قرار دیا، تاہم سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو پر لیاری کے ناراض عوام نے ہی حملہ کیا۔

لیکن اب بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے 2 ہفتوں بعد ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری کا دورہ کیا ہے، جہاں ان کی تقریر کے دوران ان میں والدہ کی جھلک دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول اور بے نظیر کی انتخابی مہم میں مشابہت

آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 246 کا نہ صرف دورہ کیا، بلکہ وہاں کارنر میٹنگ بھی کی اور ایک جلسے سے بھی خطاب کیا۔

ان کے لیاری دورے کے دوران کوئی احتجاج نہیں دیکھا گیا، بلکہ عوام نے بے نظیر کی بیٹی کا اس کی والدہ کی طرح استقبال کرکے اپنی وفا کو برقرار رکھا۔

آصفہ بھٹو نے لیاری دورے کے حوالے سے ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ عوام نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ 25 جولائی کو پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔

آصفہ بھٹو نے لیاری کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے والدہ کی طرح عوام کو جوش دلانے کے لیے نعرے بھی لگوائے۔

لیاری دورے کے دوران ان کے ساتھ اپنی خالہ صنم بھٹو بھی تھیں۔

آصفہ بھٹو کے لیاری کے دورے اور ان کی تقریر کی ویڈیو ان کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری نے بھی شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کی بہت بڑی تعداد جلسے میں موجود ہے، جب کہ آصفہ بھٹو کو اپنی والدہ کی طرح تقریر کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے بھائی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا، تاہم وہ پہلے بھی متعدد بار لیاری کا دورہ کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024