• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورلڈکپ فٹ بال: انگلینڈ کوایک اور شکست، بیلجیئم کی تیسری پوزیشن

شائع July 14, 2018 اپ ڈیٹ July 17, 2018
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

ورلڈکپ فٹ بال 2018 میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو 2-0 سے شکست دے دی۔

سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم کی ٹیم کھیل میں چھائی رہی اور انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی۔

بیلجیئم کے کھلاڑی تھامس میونئر نے چوتھے منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو پہلے ہاف تک کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔

—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم وہ ناکام رہی جبکہ بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے بھی دوسرےہاف کے آغاز میں گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کردیے۔

—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

بیلجیئم کے اسٹار کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 82 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری دوگنا کر دی اور یوں ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔

ہیزارڈ کی جانب سے کیا گیا میچ کا دوسرا گول کھیل کے اختتام تک برقرار رہا یوں بیلجیئم نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کی تیسری پوزیشن سے بھی باہر کردیا۔

خیال رہے کہ فرانس نے بیلجیئم کو سیمی فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا جس کے بعد ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں میں شمار کی جانے والی بیلجیئم کی ٹیم کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا موقع رہ گیا تھا۔

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا تھا تاہم مقررہ وقت تک اپنی برتری ثابت نہ کرسکی تھی لیکن اضافی وقت میں گول کرکے مضبوط انگلینڈ کو شکست سےدوچار کر کے پہلی مرتبہ ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ورلڈ کپ کا فائنل 15 جولائی کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024