• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

بلوچستان میں بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ، 6 اہلکار شہید

شائع July 3, 2018

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بم ڈپسوزل ٹیم ضلع آواران کی تحصیل مشکے سے 30 کلومیڑ دور ایک علاقے میں سرچنگ کے دوران مدد کررہی تھی کہ دہشت گردوں نے پہاڑوں سے راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: دہشت گردی کے واقعات میں 509 ہزارہ افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پہاڑوں کی اوٹ سے حملہ کیا اور راکٹ اہلکاروں کے پاس آکر پھٹے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حوالدار شبیر، شہراز، بشیر، سراج، اللہ نواز اور عابد کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔


یہ خبر 3 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024