• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مریم نواز نے این اے 125 اور127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

شائع June 6, 2018

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 125 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 125 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ این اے 120 تھا، جہاں سے نا اہل قرار دیئے جانے سے قبل الیکشن 2013 میں نواز شریف کامیاب ہوئے تھے .

نواز شریف کی نا اہلی کے بعد 2017ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز 61ہزار ووٹوں کیساتھ کامیاب جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 47ہزار ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: ’مریم نواز 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لیں گی‘

یاد رہے کہ کلثوم نوازان دنوں لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان میں کینسر کی تشخص کی گئی ہے، کلثوم نواز ضمنی انتخابات سے قبل ہی علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئی تھیں جبکہ علاج کے باعث انہوں نے حلف بھی نہیں اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز کے بیرون ملک جانے کے باعث ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے دوران حلقے میں الیکشن مہم چلائی جس میں انہیں بھرپور پزیرائی ملی اور مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کے بعد سے مریم نواز کو بھی احتساب عدالت میں ریفرنس کا سامنا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے حلقہ این اے 125 کے لیے ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ حلقہ این اے 127 کے لیے مریم نواز نے عظیم خان کی وساطت سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر گل نواز سے حاصل کیے۔

دوسری جانب مریم نواز کی جانب سے ابھی تک الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی سیاست اور مریم نواز کا کردار

44 سالہ مریم نواز شریف 28 اکتوبر 1973 میں لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 1999 میں فوجی آمر کی جانب سے ان کے والد کی حکومت ختم کیے جانے کے وقت سے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی جس کے باعث ان کے خاندان کو جلا وطن کردیا گیا تھا۔

تاہم انہوں نے اپنے متعدد انٹرویوز میں یہ دعویٰ کیا کہ ان کی دلچسپی عالمی سیاست اور طاقت میں ہے جو اسمبلیوں کی حدود سے بہت آگے کی بات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024