• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm

کراچی میں 3 روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری

شائع May 29, 2018

کراچی میں آج بھی شدید گرمی کے باعث شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ گذشتہ روز سکھر، دادؤ، موئن جو داڑو اور پڈیدن میں گزشتہ روز درجہ حرات 48.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سمندری ہواؤں کے باعث درجہ حرات 37.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا تھا لیکن گرمی کی نئی لہر کے ساتھ ہی ہوا کا دباؤ کم ہو جائے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی محدود ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کو شکست دینے کے 7 طریقے

دوسری جانب طبی ماہرین نے شدید گرمی میں روزے داروں کو خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی میں شدید گرمی اور سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہر میں ہیٹ ویو کے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری یسینٹی گریڈ سے زائد ہونے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بروز منگل 29 مئی کو 3 روزہ ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مئی 3 تا 4، مئی 22 تا 25 کو ہیٹ ویو کے 2 دورانیے کے بعد اب ہیٹ ویو کا تیسرا دور منگل تا جمعرات (مئی 29 تا 31) تک رہنے کا امکان ہے۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور اس کے مضافات میں 29 مئی (منگل) سے مئی 31 (جمعرات) تک درجہ حرارت 41 سے 45 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے گزر کر آنے والی گرم ہوائیں شہر میں داخل ہوں گی جہاں سمندری ہوائیں تھوڑا بہت اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کی تدابیر

گذشتہ روز سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری تک جا پہنچا تھا جس میں سکھر، روہڑی، جیب آباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔

تاہم مذکورہ علاقوں میں لاتعداد افراد خصوصاً بچے ہیٹ ویو سے متعلق بیماریوں، پیٹ کی خرابی اور پانی کی کمی کا شکار ہوئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں قائم ہسپتالوں میں لاتعداد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بیڈز کی قلت بھی سامنے آئی جہاں ایک بیڈ پر 2 مریض زیر علاج رہے۔

یہ پڑھیں: کراچی: محکمہ موسمیات نے گرمی میں اضافے کا عندیہ دے دیا

سکھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) عبدالستار مہر نے کہا کہ گزشتہ روز سکھر سول ہسپتال میں 20 سے 30 مریضوں کو لایا گیا جبکہ ہر دیہی ہیلتھ سینٹروں میں 10 سے 15 مریض علاج کے لیے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہیٹ ویو اور گرمی کے باعث مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد گزشتہ روز (پیر) کو رپورٹ ہوئی۔


یہ خبر 29 مئی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024