• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

لاہور قلندرز کو دھچکا، کرس لِن پی ایس ایل سے باہر

شائع February 21, 2018 اپ ڈیٹ February 24, 2018
کرس کیریئر میں چوتھی مرتبہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے— فائل فوٹو: اے ایف پی
کرس کیریئر میں چوتھی مرتبہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے— فائل فوٹو: اے ایف پی

آکلینڈ: پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور آسٹریلوی ٹیم کے جارحنانہ بلے باز کرس لِن کندھے کی انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلین کرکٹر کرس لِن دوران فیلڈنگ کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے نویں اوور میں کرس لن نے روز ٹیلر کے زوردار اسٹروک کو روکنے کیلئے مڈ وکٹ پر ڈائیو لگائی جس سے وہ کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے۔

انجری کی وجہ سے انہیں فیلڈ سے باہر جانا پڑا اور بعدازاں انہیں سکین کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کندھے میں سنگین انجری کا انکشاف ہوا جس کے سبب وہ کم از کم ایک ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ انہیں مزید علاج کیلئے برسبین بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلین بلے باز اس سے قبل بھی تین مرتبہ کندھے کی انجری کا شکار ہو چکے ہیں اور حال ہی میں ان کے بائیں کندھے کی سرجری ہوئی تھی۔

انجری کے سبب کرس لن رواں سال پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں جنہیں رواں سال ہونے والے ڈرافٹ میں سب سے پہلے منتخب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آج ہی بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ ہم وطن شبیر رحمان لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024