• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’جنیوا میں فری بلوچستان مہم کے پیچھے بھارت اور افغانستان‘

شائع September 24, 2017

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے جنیوا میں فری بلوچستان مہم کی مزمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس مہم کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جنیوا میں فری بلوچستان مہم کے پیچھے پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واقعے پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے پاکستانی سفیر کو کچھ دن تک سوئیزرلینڈ سے واپس بلالیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی مہم بھارت یا افغانستان کی جانب سے چلائی جاتی تو ہمیں کوئی شکایت نہ تھی لیکن ایسے ملک میں مہم چلایا جانا، جو آزاد اور جمہوریت پسند ریاست ہے، انتہائی افسوس ناک ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان مخالف پوسٹرز:سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی تجویز

سردار یار محمد رند نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی قیادت کبھی بھی پاکستان میں ترقی نہیں دیکھنا چاہتی، اور قیام پاکستان کے فوری بعد ہی بھارتی قیادت نے پاکستان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

اس موقع پر کھاران کے سابق ضلعی ناظم اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما میر شوکت بلوچ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سردار یار محمد رند نے میر شوکت بلوچ کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جلد کوئٹہ اور ژوب کا دورہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنیوا میں ’آزاد بلوچستان‘ کے بینرز پر پاکستانی سفیر کا احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے مقامی رہنما بلوچستان کے عوام سے رابطہ کریں گے اور انہیں صوبے میں ہونے والی کرپشن اور نا انصافیوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بلوچستان کے سابق چیف سیکریٹری پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد صوبے میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔


یہ رپورٹ 24 ستمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024