• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

بین الاقوامی کرکٹ قوانین میں تبدیلی کی منظوری

شائع June 24, 2017
آئی سی سی نے رن آؤٹ کے قانون میں بھی تبدیلی کی ہے—فوٹو:رائٹرز
آئی سی سی نے رن آؤٹ کے قانون میں بھی تبدیلی کی ہے—فوٹو:رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بین الاقوامی کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق اب امپائرز فٹ بال کی طرح میچ کےدوران جھگڑنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں گے جبکہ امپائر کے فیصلے پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا۔

آئی سی سی کی ورلڈ گورننگ باڈی کا سالانہ جنرل اجلاس انگلینڈ کے شہر لندن میں ہوا جہاں متعارف کرائے گئے نئے قوانین کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔

نئے قوانین میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی ڈی آر ایس کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ امپائرز کو یہ اختیار مل گیا ہے کہ وہ دوران میچ جھگڑنےوالے کھلاڑیوں کو میدان بدر کر سکیں گے تاہم دیگر واقعات پر موجودہ قوانین کے تحت ہی سزا دی جائے گی۔

ٹیموں کےحق میں نئے قوانین میں جگہ رکھی گئی ہے جس کے تحت ایمپائر کی کال پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی سمیت تمام بین الاقوامی میچوں میں ڈی آر ایس کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں 80 اوورز کے بعد نئے ریویو ملنا بند ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی بگ تھری ختم کرنے کی منظوری

آئی سی سی نے بلا اور گیند کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بلے کے سائز کی حد مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

کرکٹ کے ترمیم شدہ قوانین میں رن آؤٹ کاقانون بھی شامل ہے اور اب بلے باز کی جانب سے ایک بار کریز کے پار بلا رکھنے یا جسم کا کوئی بھی حصہ پہنچنے کے بعد رن مکمل تصور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کے لیے تجاویز آئی سی سی کو پیش کی گئی تھیں۔

آئی سی سی کی جانب سے منظوری کے بعد اب ان نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Jun 26, 2017 12:00am
ایل بی ڈبلیو میں امپائر کام خاتمہ خوش آئند ھے ایل بی ڈبلیو ریویو میں اگر بال وکٹ پر لگ رہی ھو تو آؤٹ دینا بنتا ھے یہ فیصلہ بہت درست اور بروقت ھے خیرمقدم کرتے ھیں

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024