• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

خیبر ایجنسی سے داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار

شائع February 7, 2017

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی سے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ان دہشت گردوں کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب یہ افغان سرحد سے پاکستانی علاقے میں داخل ہورہے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ان چاروں دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی وجہ افغان سیکیورٹی فورسز سے ہونے والی جھڑپ بتائی جارہی ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق داعش سے ہے۔

خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے۔

پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیر ستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔

فاٹا کے ان قبائلی علاقوں میں ماضی میں بھی سرحد پار سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد داخل ہوچکے ہیں اور چیک پوسٹس کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جاچکی ہیں، جنہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنایا گیا۔

گذشتہ سال افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے افغان دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے 4 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024