• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

کراچی کے ہسپتال سے نومولود لڑکی اغوا

شائع September 18, 2016

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قائم عباسی شہید ہسپتال سے ایک نومولود کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نور بیگم نامی خاتون نے 16 ستمبر کو عباسی شہید ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایک لڑکی کو جنم دیا تھا، بعد ازاں خاتون اور ان کی نومولود بیٹی کو آپریشن تھیٹر سے گائینی وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ایک برقع پوش خاتون نے نومولود کو اغوا کرلیا۔

ناظم آباد پولیس نے لڑکی کے والد نازک حسین کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 363 اور 34 کے تحت ایف آئی آر نمبر 2016/285 درج کرکے لڑکی کی تلاش کا کام شروع کردیا۔

پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش کرنے والے افسر نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برقع پوش خاتون نے گائینی وارڈ میں داخل ہوکر نومولود کو اٹھایا اور اپنے ہمراہ لے گئی۔

اس کے علاوہ سی سی ٹی فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ اغوا کار خاتون ہسپتال کے باہر موجود ایک کشے کے ذریعے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوئی۔

خیال رہے کہ کراچی کے ہسپتالوں سے نومولود بچوں کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، جن کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکثر ان نومولود بچوں کو اغوا کرنے والے ملزمان بانجھ جوڑوں یا اولاد سے محروم ایسے جوڑوں کو فروخت کردیتے ہیں جو شادی کے کئی سال گزرنے کے باعث بچے کی پیدائش سے نہ اُمید ہوچکے ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ ملزمان نومولود بچوں کا اغوا تاوان کے حصول کیلئے بھی کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024