• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

عمیرہ احمد کا بولی وڈ میں بطور اسکرین رائٹر ڈیبیو؟

شائع June 26, 2016

عمیرہ احمد کا نام پاکستانی ٹیلی ویژن چینیلز میں کسی تعارف کا محتاج نہیں کیونکہ ان کے کریڈٹ پر متعدد سپرہٹ ڈرامے ہیں۔

ان کے مقبول ڈراموں میں میری ذات ذرہ بے نشان، شہر ذات، زندگی گلزار ہے اور کنکر وغیرہ قابل ذکر ہیں جبکہ لاتعداد ناولز اور مختصر کہانیاں بھی ان کے پرستاروں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

عمیرہ احمد کافی عرصے سے نئے ڈرامے لکھنے سے گریز کررہی ہیں تاہم چند ڈراموں کے اسکرین پلے ضرور تحریر کیے ہیں جیسے ہم ٹی وی پر چلنے والے آبرو اور ڈائجسٹ رائٹر وغیرہ جو کامیاب بھی ثابت ہوئے۔

اب ڈراموں کی دنیا سے نکل کر عمیرہ احمد ایک فلم کا اسکرین پلے تحریر کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں : عمیرہ احمد ہندوستان میں پاکستان کے مثبت تاثر کیلئے پُر امید

اور یہ کوئی پاکستانی نہیں بلکہ ایک انڈین فلم ہے جس میں معروف بولی وڈ اسٹار شبانہ اعظمیٰ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

عمیرہ احمد کے فیس بک آفیشل پیج پر جون کے آغاز میں اس حوالے سے ایک پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔

فیس بک پوسٹ پر لکھا تھا " میری بطور اسکرین پلے رائٹر پہلی انڈین فلم کی شوٹنگ ان دنوں کشمیر میں جاری ہے، یہ فلم منشی پریم چند کی ایک مختصر کہانی عید گاہ پر مبنی ہے جو کہ انڈیا اور پولینڈ کی مشترکہ پروڈکشن ہے، شبانہ اعظمیٰ اس میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ پیوش پیونجیوانی ڈائریکٹر ہیں۔

شبانہ اعظمیٰ نے بھی گزشتہ ماہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس فلم میں اپنے کردار کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024