• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

کیا آپ ان 6 بہترین ویب سائٹس سے واقف ہیں؟

شائع May 9, 2016

ہم روزانہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن زیادہ تر ان ویب سائٹس پر جاتے ہیں جو یا تو مقبول ہوں یا پھر جس پر ہمیں کوئی کام ہو۔

تاہم کبھی کبھار اس طرح کی ویب سائٹس بھی مل جاتی ہیں جو ہمارے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں اور ہم انہیں بک مارک کرلیتے ہیں۔

یہاں ہم ایسی ہی کچھ ویب سائٹس پیش کررہے ہیں جن کے بارے میں غالباً آپ نے سنا نہیں ہوگا۔

ٹین منٹ میل

10minutemail.com

اس سروس کے ذریعے آپ صرف دس منٹ کے لیے ای میل بناسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ویب سائٹ پر سبکرائب کرنا چاہتے ہیں اور بعد میں ان کی جانب سے فالتو یا اسپیم ای میلز سے بچنا چاہتے ہیں اور اس ویب سائٹ پر اپنا عارضی ای میل بناسکتے ہیں۔ دس منٹ کے بعد آپ کی تمام ای میلز خود بخود ختم ہوجائیں گی۔

گوگل کو ملکی پابندی کے بغیر استعمال کریں

google.com/ncr

جب آپ عام طور پر گوگل ڈاٹ کام کھولتے ہیں تو یہ خودبخود آپ کے ملکی ڈومین پر آجاتی ہے جیسے google.com.pk یا google.co.uk۔ آپ گوگل کو google.com/ncr پر اس پابندی کے بغیر استعمال کرسکتے ہیں۔

ہیکر ٹائپر

hackertyper.com

اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق کرسکتے ہیں کہ آپ کسی مشکل پروگرام پر کام کررہے ہیں۔ بس ویب سائٹ کھول کر کچھ بھی لکھنا شروع ہوجائیں اور وہاں مشکل کوڈز نظر آنے شروع ہوجائیں گے۔

ویب سائٹ ڈاؤن ہونے کا پتہ لگائیں

downforeveryoneorjustme.com

اکثر کچھ ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر پر نہیں کھلتیں اور آپ کو شک ہوتا ہے کہ آیا آپ کے کمپیوٹر یا انٹرنیٹ میں کچھ مسئلہ ہے یا پھر ویب سائٹ ہی ڈاؤن ہے۔ یہاں یہ ویب سائٹ آپ کے کام آئے گی۔ اس سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ویب سائٹ ڈاؤن ہے یا مسئلہ آپ کے کمپیوٹر کے ساتھ ہے۔

کسی بھی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ لیجئے

web-capture.net

اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ کسی بھی ویب سائٹ کا ایچ ڈی کوالٹی کا اسکرین شاٹ جے پیگ، پی این جی یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں لے سکتے ہیں۔

وائرس ٹول

www.virustotal.com

اگر آپ کا دوست آپ کو 'مشتبہ' فائلز بھیجتا ہے یا آپ نے انٹرنیٹ سے کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کی ہے جس پر آپ کو شبہ ہے کہ اس میں وائرس ہوسکتا ہے تو یہ ویب سائٹ آپ کے کام آسکتی ہے۔

آپ اس ویب سائٹ پر بغیر کسی فیس کے چیک کرسکتے ہیں کہ آیا آپ کی فائل میں کوئی وائرس یا مشتبہ چیز ہے یا نہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024