• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی 'کپتان' تکمیل کے قریب

شائع April 30, 2015
فلم 'کپتان' میں عبدالمنان نے عمران خان کا کردار ادا کیا ہے—۔
فلم 'کپتان' میں عبدالمنان نے عمران خان کا کردار ادا کیا ہے—۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان پاکستان کے سیاسی اسٹیج پر تو چھائے ہی رہتے ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی زندگی پر بنائی جانے والی پاکستانی فلم 'کپتان' بھی بہت جلد سینماؤں کی زینت بننے والی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اوربہت جلد ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی۔

فلم میں عمران خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار عبدالمنان نے ڈان نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اگرچہ فلم تکمیل کے قریب تھی تاہم چونکہ عمران خان نے دوبارہ شادی کرلی ہے لہذا اب فلم میں یہ پہلو بھی شامل کیا جائے گا۔

فلم کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے عبدالمنان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کپتان بننے کی پوری کوشش کی۔ یہ فلم مکمل طور پر عمران خان کی زندگی پر مشتمل ہے کہ کس طرح انھوں نے کرکٹ کے میدان میں ورلڈ کپ جیتا، پھر کینسر ہسپتال کے لیے ان کی کوششیں اور اب دوسری شادی بھی۔

فلم 'کپتان' میں عبدالمنان نے عمران خان، سعیدہ امتیاز نے جمائما خان، سونیا خان نے عمران خان کی ہمشیرہ اور مہوش ناصر نے بینظیر بھٹو کا کردار ادا کیا ہے۔

اگرچہ فلم کا ٹریلر دو سال قبل ریلیز کیا گیا تھا، تاہم فلم اب یہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس میں عمران خان کی زندگی میں ہونے والی بڑی تبدیلی شامل ہونا باقی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024