• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

البغدادی کو داعش سے آزاد کروا لیا گیا

شائع March 7, 2015
البغدادی پر ایک ماہ قبل داعش نے قبضہ کیا تھا ۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
البغدادی پر ایک ماہ قبل داعش نے قبضہ کیا تھا ۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
البغدادی کے قریب ہی امریکی بیس بھی ہے ۔۔ فوٹو: رائٹرز
البغدادی کے قریب ہی امریکی بیس بھی ہے ۔۔ فوٹو: رائٹرز

بغداد: عراق میں حکومتی فورسز اور قبائل نے دعش کے قبضے سے اہم علاقے البغدادی کو واگزار کروا لیا ہے۔

البغدادی داعش کی سپلائی لائن کا اہم ترین علاقہ ہے، یہاں سے شدت پسند تنظیم کے زیر قبضہ موصل اور دیگر شہروں کے روٹس جاتے ہیں۔

امریکی فورسز نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ البغدادی کا علاقہ فورسز اور قبائل نے داعش کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی قیادت میں فورسز نے عراق اور شام میں جاری فضائی حملوں کے دوران البغدادی میں 22 فروری کے بعد سے 26 بار بمباری کی۔

یاد رہے کہ البغدادی کے قریب ہی العیان الاسد کے فوجی بیس ہے جہاں سے امریکی فوج داعش کے خلاف جاری حملوں کی نگرانی کر رہی ہے۔

البغدادی پر داعش نے ایک ماہ قبل ہی قبضہ کیا تھا جس کے بعد فوجی بیس پر ایک بار حملہ کیا گیا تھا مگر تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا، جبکہ مزید حملوں کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔

عراق کے صوبے الانبار میں داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔

عراقی وزارت دفاع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی دیگر علاقوں سے شدت پسندوں کا قبضہ چھڑوانے کی پوری کوشش کر رہی ہے

داعش نے جون 2014 میں عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضہ کرکے ابوبکر البغدادی کو خلیفہ نامزد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024