• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گینگ ریپ کا شکار لڑکی کی انصاف کے لیے شہباز شریف سے اپیل

شائع November 3, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

سیالکوٹ: وزیراعلٰی شہباز شریف سے ایک لڑکی نے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو ان ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیں، جنہوں نے اس کا گینگ ریپ کیا تھا۔

اس نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان ملزمان کو جلد از جلد گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ لاہور میں وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے خود سوزی کرلے گی۔

ایک ہفتہ قبل چار ملزمان نے شکرگڑھ تحصیل کے ایک دیہات کے مزدور کی نوجوان بیٹی کو بندوق کی نوک پر اغوا کرنے کے بعد پھیرووال کے ایک سرکاری اسکول کی عمارت میں مبینہ طور پر اس کا گینگ ریپ کیا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس لڑکی نے الزام لگایا کہ یہ ملزمان بندوق کی نوک پر اس کا پوری رات گینگ ریپ کرتے رہے، اور اس کی بُری حالت کی وجہ سے اس کو مردہ خیال کرتے ہوئے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اس لڑکی نے مزید بتایا کہ شاہ غریب پولیس اسٹیشن نے سیکشن 365-بی اور 376-بی کے تحت ملزمان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا، لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ پولیس ان ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے۔

مبینہ ریپ کی شکار لڑکی نے کہا کہ ملزمان علاقے میں کھلے بندوں گھوم رہے ہیں، اور اس کو اور اس کے خاندان کے لوگوں کو مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر مقدمہ واپس لینے پر مجبور کررہے ہیں۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اس کی اور اس کے گھروالوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ اس نے وزیراعلٰی سے مطالبہ کیا کہ انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ اس لڑکی کے گاؤں کے لوگوں نے گینگ ریپ اور ریپ کے ملزمان کی گرفتاری میں شاہ غریب پولیس کی ناکامی کے خلاف ایک مظاہرہ کیا۔

انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

شاہ غریب کے ایس ایچ او شاہد ڈھلون کا کہنا تھا کہ پولیس ریپ کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ishtiaq Nov 04, 2014 04:12pm
aoa.sir very bad its coorect story ....this rape

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024