• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

نو محرم الحرام: ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

شائع November 3, 2014
کراچی میں نو محرم الحرام کے جلوس کی حفاظت کے لیے تعینات پولیس کا ایک دستہ۔ —. فوٹو اے ایف پی
کراچی میں نو محرم الحرام کے جلوس کی حفاظت کے لیے تعینات پولیس کا ایک دستہ۔ —. فوٹو اے ایف پی

کراچی: آج پیغمبر اسلام حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور کربلا میں شہید ہونے والے ان کے رفقاء کی یاد میں ملک بھر میں مجالسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ ملک کے تمام شہروں میں تعزیے اور ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں۔

9 محرم الحرام کے روز سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے، جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔

تمام شہروں میں جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے چوّن حساس اضلاع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فوج، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا ہے، جو ملک بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کررہا ہے۔

کراچی:

یہاں نو محرم کا سب سے بڑا جلوس روایت کے مطابق نشتر پارک سے برآمد ہوگا، اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر تین روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں کنٹنیر رکھ کرٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ پریڈی اسٹریٹ اور ایمپریس مارکیٹ میں دکانیں سیل کردی گئیں۔

کراچی میں محرم الحرام کے جلوس کے راستے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ حساس آلات کی مدد سے جانچ کررہا ہے۔ —. فوٹو پی پی آئی
کراچی میں محرم الحرام کے جلوس کے راستے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ حساس آلات کی مدد سے جانچ کررہا ہے۔ —. فوٹو پی پی آئی

جبکہ مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پر رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد:

وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ یہاں نو سے گیارہ محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

اسلام آباد میں محرم الحرام کے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جھاڑیوں کی کٹائی کی جارہی ہے۔ —. فوٹو آئی این پی
اسلام آباد میں محرم الحرام کے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جھاڑیوں کی کٹائی کی جارہی ہے۔ —. فوٹو آئی این پی

لاہور:

اسلام پورہ لاہور میں واقع امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ سے شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا۔

اس جلوس میں شرکت کےلیے بڑوں، بچوں خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد امام بارگاہ میں صبح سے پہنچ چکی ہے اور عزاداران حسین نوحہ خوانی اور ماتم داری کر کے مظلومین کرب و بلا کو پُرسا دے رہے ہیں۔

نویں محرم الحرام کا اجلاس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا چوک جین مندر میں اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی سیکورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعدامام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ میں جانے دیا جارہاہے۔

صوبے میں بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 35ہزار افسر اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ فوج کی 55 اور رینجرز کی 28 کمپنیاں ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کر دی گئی تھیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان:

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان میں سول کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں موبائل فون سروس معطل اور کاروباری مراکز بند پڑے ہیں اور شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور:

آج خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کامرکزی شبیہ والجناح کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدرروڈسےبرآمد ہوا، یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرے گا، جلوس کے شرکاء صدر فوراہ چوک میں نماز ظہر ادا کریں گے۔

یہ مرکزی جلوس واپس حسینیہ ہال پر ہی اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے راستوں سے ملحقہ راستے سیل کردیے گئے ہیں، اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

پشاور میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ حساس آلات کی مدد سے محرم کے جلوس کے راستے کی تلاشی لے رہا ہے۔ —. فوٹو پی پی آئی
پشاور میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ حساس آلات کی مدد سے محرم کے جلوس کے راستے کی تلاشی لے رہا ہے۔ —. فوٹو پی پی آئی

پشاور میں صبح سویرے سے ہی کینٹ اور اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل کردی گئی ہے۔

ضلع بھرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

راولپنڈی:

یہاں بھی محرم کے سلسلے میں انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ فوج کو بھی ہمہ وقت تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

پشاور میں کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے محرم کے جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ —. فوٹو آن لائن
پشاور میں کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے محرم کے جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ —. فوٹو آن لائن

کوئٹہ :

بلوچستان کے دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 71 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ یہاں ساڑھے پولیس کے پانچ ہزار اور رینجرز ڈھائی ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ فوج بھی الرٹ ہے۔

10 محرم کو شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024