• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لنڈی کوتل: اسلحہ کی برآمدگی پر جماعت اسلامی کے رہنما کا گھر مسمار

شائع October 31, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

لنڈی کوتل: خاصہ دار فورس نے مبینہ طور پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہونے کے بعد جمرود میں جماعت اسلامی کے ایک رہنما کے گھر کو منہدم کردیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خاصہ دار فورس کی ایک ٹیم نے جماعت اسلامی کے خیبر ایجنسی کے سابق سربراہ حاجی نجیب خان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے تہہ خانے سے بھاری اسلحے کے ساتھ مختلف قسم کا دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

بعد میں خاصہ دار فورس نے جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر کو مسمار کردیا۔

واضح رہے کہ حاجی نجیب خان اپنی مبینہ تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزام میں پچھلے تین مہینوں سے جمرود کے لاک اپ میں زیرِ حراست ہیں۔

یاد رہے کہ حاجی نجیب کو ماضی میں تین مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم وہ اب بھی جماعت اسلامی کے خیبر ایجنسی چیپٹر کے رکن ہیں۔

علاوہ ازیں جمعرات کو ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش جمرود کے علاقے میں پائی گئی۔

خاصہ دار فورس کے حکام کا کہنا تھا کہ ایک دن قبل دین محمد کاتیاخیل کو شاہ خاص میں ان کے گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کی لاش جمعرات کی صبح جبّہ کے علاقے سے ملی ہے۔ مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ کالعدم عسکریت پسند گروپس کے ساتھ منسلک تھے۔

اس کے علاوہ جمرود کے علاقے نئی آبادی میں مسلح افراد نے ایک نوجوان عدنان کو اس کے گھر کے اندر گھس کر ہلاک کردیا۔ تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024