فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہوٹل پر رکتے ہی موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے عامر نواز وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
وزیراعظم بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے، مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ مسلمانوں کو اس ظلم سے نجاد نہیں دلاسکتے؟ مفتی تقی عثمانی کا قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب
بلوچستان میں تھا تو وہاں بھی پہلے کہتے تھے بندے ہمارے پاس نہیں لیکن پھر وہیں سے برآمد ہوتے تھے، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو 16 اپریل کو طلب کر لیا۔
نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گی، بیگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف فیول کاسٹ کمپونینٹ کا جائزہ لیا جائے گا، ورکنگ کیپٹل کمپونینٹ نصف کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
کمزور پوزیشن میں اب کسی ملک سے بات نہیں کریں گے، پاکستان ہدف سے 40 فیصد کم آلودگی پھیلاتا ہے، زیادہ آلودگی ترقی یافتہ ممالک پھیلا رہے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب
ایسا نہیں ہو سکتا کہ سنگل بینچ کا کیس اٹھا کر ڈویژن بینچ میں لگا دیں، قائم مقام چیف جسٹس انتظامی سائیڈ پر ایسا کوئی آرڈر نہیں کر سکتے، جسٹس محسن اختر کیانی
پیپلز پارٹی کے ساتھ گھر والی بات ہے، نہروں سمیت دیگر مسائل حل کرلیں گے، اللہ تعالیٰ صدر مملکت کو صحت دے، لاہور میں مغلپورہ ریلوے ورکشاپ کے دورے میں گفتگو
ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہوگا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
پنجاب کے تمام ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ریلیاں نکالنے، ویڈیوز قیادت کو ارسال کرنے کی ہدایت، کارکن بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کا ثبوت دیں گے، عالیہ حمزہ
ملزم فیاض اہلیہ پر اکثر تشدد کرتا رہتا تھا، تازہ مارپیٹ کے واقعے کے بعد خاتون نے اپنے بھائیوں کو مدد کیلئے بلالیا، بات چیت میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا بڑھ گیا، پولیس
بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی، پہلی بار ریکارڈ 7 ہزار سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے، پاکستان نے دل جیت لیے، سکھ جتھہ لیڈرز کا اظہار خیال
کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 9 بج کر 33 منٹ پر 2.92 فیصد اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 891 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کر رکھی تھی۔
دہشت گردوں نے سریاب میں مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، واقعے میں موبائل کا ڈرائیور زخمی، وزیراعلیٰ کی بزدلانہ حملے کی مذمت
جولائی تا فروری پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات 5 ارب 92 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 5 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان
واقعہ پاور ہاؤس چورنگی پر پیش آیا، ریس لگانے والے نوجوان ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور پھر فرار ہونے کی کوشش میں 2 موٹرسائیکلوں کو روند دیا، ڈمپر ڈرائیورز کا احتجاج، 19 افراد گرفتار
ضیغم عباس نے شادی کیلئے آرڈر دیا تھا، ہم مہمانوں کو کھانا کھلاکر جانے لگے تو مزید مہمان آگئے، معمولی تاخیر پر ملزم نے فائرنگ کردی، میرا بھائی سلیم ناصر موقع پر جاں بحق ہوگیا، مدعی