ایم کیو ایم کا یوم سیاہ: احتجاجی مظاہرے کا اعلان
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے بیان کے خلاف اتوار کو یوم سیاہ پر احتجاجی مظاہرہ نکالی جائے گی۔
نائن زیرو پر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دے کر مسلم امہ کی دل آزاری کی، اسی کے خلاف یوم سیاہ پر شاہراہ قائدین پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہرکے مختلف علاقوں سے ریلیاں 3بجے شاہراہ قائدین پہنچیں گی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں نئے صوبے بنانے کا طریقہ موجود ہے جو اس کی مخالفت کر رہے ہیں وہ واقف نہیں ہیں۔
یوم سیاہ کا اعلان
قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماء عبدالحسیب نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کے بیان کے خلاف اتوار کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔
لفظ مہاجر گالی ہے، استعمال نہ کریں، خورشید شاہ
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر عامر خان اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے خلاف مفتیان کرام کے فتوے عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں، اپنے بیان سے خورشید شاہ شریعت اور قوم کے مجرم قرار پاتے ہیں۔
عبدالحسیب نے مزید کہا کہ خورشید شاہ نے مہاجروں کے خلاف ہرزا سرائی کی، 17اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اس دن خورشید شاہ نے 4مرتبہ لفظ ’’مہاجر‘‘ کو گالی قرار دیا۔
ایم کیو ایم کا سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے بیان پر متحدہ کے ہر دفتر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، اتوار کے روز بھی ملک بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو سید خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لفظ ’مہاجر‘ ان کے لیے گالی ہے اور سندھ میں رہنے والوں کے لیے یہ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
تاہم بعد میں خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 'میں مہاجرکو گالی دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تومیں معذرت خواہ ہوں'۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے پرانا تاریخی مہاجر تو میں خود ہوں۔
ڈان نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے خورشید شاہ کے خلاف اتوار کو ہونے والا مظاہرہ ملتوی کر کے یوم سوگ منانے کا اعلان کیا۔
مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہونے شروع
کراچی کے کئی علاقوں میں اچانک کاروبار بند ہونا شروع ہو گیا۔
ایف بی ایریا،گلشن اقبال، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں مارکیٹس اور بازار بند ہونے لگے۔
ڈان نیوز کے مطابق مختلف شاہراہوں پر پٹرول پمپس بھی بند ہو رہے ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں