• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک

شائع September 10, 2014
اسرائیلی فوج سرحد پر گشت کر رہے ہیں ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے پی
اسرائیلی فوج سرحد پر گشت کر رہے ہیں ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے پی

رملا: فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک نوجوان اسرائیل کی جارحیت میں ہلاک ہو گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں مہاجرین کے ایک کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں اور مقامی افراد کے درمیان جڑپیں شروع ہوئی ہیں اسی دوران مذکورہ نوجوان ہلاک ہوا۔

فلسطین کے طبی اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا 22 سالہ تاسیر قطاری تھا جس کو اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ میں گولی سینے پر لگی، تاسیر قطاری مہاجرین کے الامیری کیمپ میں فوج سے جھڑپوں میں پتھرائو کرنے والوں میں شامل تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی کیمپ میں داخل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے مطابق وہاں حماس کے ایک کارکن کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا تھا۔ فوجی ترجمان کے مطابق فوجی اہلکاروں کے کیمپ میں داخلے کے وقت 50 افراد پر مشتمل گروہ نے ان پر پتھروں، خالی بوتلوں اور جلتے ہوئے ٹائروں کی مدد سے حملہ کیا۔

اسرائیل فوج کی خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا فلسطین فوج پر دھماکہ خیز مواد کی ڈیوائس کے ذریعے حملہ کر رہا تھا جس کے باعث وہ اہلکاروں کی جانب سے دفاع میں کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے کے بعد اس کو اسپتال لے جایا گیا تھا مگر وہاں وہ دم توڑ گیا۔

2014 کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 41 فلسطین اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں، یہ اعداد شمار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایجنسی او سی ایچ اے کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024