• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

چینی سفارتخانے کی سیلاب زدگان کیلئے20لاکھ روپےامداد

شائع September 9, 2014
چینی سفارت کار پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کو امدادی چیک پیش کر رہے ہیں۔۔۔ فوٹو ۔۔ آئی این پی
چینی سفارت کار پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کو امدادی چیک پیش کر رہے ہیں۔۔۔ فوٹو ۔۔ آئی این پی

اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کے ایمبیسڈر سن وی ڈنگ نے وزارت خارجہ میں سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امداد کا چیک پیش کیا۔

یہ امداد سفارت خانے کے اسلام آباد میں موجود ملازمین نے جمع کیا تھا۔

چین کے سفارت کار نے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سیکریٹری خارجہ اعزاز سید نے چینی سفارت کار کا شکریہ ادا کیا۔

چین پہلا ملک ہے جس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد دی گئی ہے۔

سیلاب زدگان کے لیے امداد سے دونوں ممالک کے عوام میں تعلق اور پاک چینی دوستی کی نشاندہی ہوتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Usman Raza Sep 10, 2014 08:59am
Magtety he rehna hamesha kabhi khud bhi kuch kar lia karo

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024