• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور میں آئی ڈی پیز کا یوم سیاہ

شائع August 15, 2014
۔ — تصویر بشکریہ ظاہر شاہ شیرازی
۔ — تصویر بشکریہ ظاہر شاہ شیرازی

پشاور: شمالی وزیرستان آپریشن کے نتیجے میں بےگھر افراد نے اپنے گھروں کی واپسی کے مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا۔

کالے جھنڈوں اور نعرے لگاتے مظاہرین نے سرکاری حکام سے اپنے گھروں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کا اسی فیصد علاقہ خالی کرانے کا دعوٰی کیا ہے لہذا ان علاقوں کے رہائشیوں کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔

آئی ڈی پیز نے کہا کہ قبائلیوں نے یوم آزادی نہیں منایا، کالے جھنڈے لہرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یوم آزادی پر آئی ڈی پیز کو خوش دیکھنا چاہتی ہے توانہیں اپنے گھروں کو واپس بھیج دے۔

دوسری جانب، آئی ڈی پیز نے حیات آباد باغ ناران سے ایک ریلی نکالی اور پشاور پریس کلب تک مارچ کیا۔

مقررین نے باغ ناران پر قبائیلوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وزیرستان کے بے گھر افراد کو سہولیات دینے میں ناکام رہی اور وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ کمیپوں میں بری حالت میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے آئی ڈی پیز کے لیئے مسائل پیدا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور سیاستدانوں سے بے گھر افراد کے مسائل پر پوائنٹ سکورنگ کو روکنے اور ان کی مدد کرنے پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024