• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

لانگ مارچ، فوج اس مسئلے سے دور ہے،وفاقی وزیر داخلہ

شائع August 14, 2014
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان۔۔فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کی تحریری اجازت مانگ لی ہے ان کو اجازت دے دی جائے گی، پاکستان عوامی تحریک نے زبانی اجازت طلب کی ہے،تحریری درخواست آنے پر ان کو بھی احتجاج کی اجازت دے دی جائے گی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کنٹینرز ہٹا دیئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے وضاحت مانگی تھی کیونکہ ان کے لیے بھی عدالت نے ایک دائرہ کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ پنجاب پر لاگو ہوتا ہے، اسلام آباد اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا لیکن پھر بھی اس کا اطلاق یہاں کرتے ہوئے احتجاج کی اجازت کے لیے تحریری درخواستیں ملنے کے بعد کنٹینرز کو ہٹا دیا جائے گا، دونوں ریلیاں جمعہ کو اسلام آباد پہنچ جائیں گی تو اس کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کو کھول دیا جائے گا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی ڈبل نہیں ٹرپل کر دی گئی ہے، سفارتی علاقوں کی سیکیورٹی کی عالمی ذمہ داری ہے اس کو پورا کرنا ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے ریڈ لائنز کو کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلق کے حوالے خدشات سے باہر نکلا جائے، صرف دھرنے کے حوالے سے بات کی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج کو اس مسئلے میں نہ گھسیٹا نہ جائے، فوج کو سیاست سے الگ رکھا جائے وہ ایک جنگ میں مصروف ہے وہ اس مسئلے سے دور ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024