• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی

شائع August 10, 2014
جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز اجلاس کی صدارت کریں گے... فوٹو۔۔۔ آئی ایس پی آر
جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز اجلاس کی صدارت کریں گے... فوٹو۔۔۔ آئی ایس پی آر

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز کور کمانڈرز کو جی ایچ کیو طلب کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر(انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کے ایک لائن کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کل(پیر کو) جی ایچ کیو میں ہو گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں جنرل راحیل شریف ملکی سلامتی سے متعلق امور پر کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔

ڈان ڈاٹ کام کو انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی کامیابیوں اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جنرل راحیل شریف کی جانب سے کور کمانڈرز کو وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی قومی سیکیورٹی کانفرنس میں سیاسی رہنماوں کے رد عمل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Name Aug 10, 2014 09:26pm
Jo kuch bhe ho raha he pakistan ke leye acha nahe aise halat me jab dehshat garde ke jung ho rehe he aur aek gher mulke qadri intshar phela raha he

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024