• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نثار، عمران کو منانے میں ناکام

شائع August 4, 2014 اپ ڈیٹ August 5, 2014
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان—۔فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے ٹیلیفونک رابطے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تین چار روز قبل عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں عید کی مبارکباد دی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ سے حکومتی رابطوں کی تردید کی تھی۔

عمران خان سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے چودہ اگست کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے بات چیت کی۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی اور انہیں ایک ملاقات کی دعوت دی تھی، تاکہ ان کے مطالبات کو سنا جا سکے۔

تاہم پی ٹی آئی چیف عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا آزادی مارچ حتمی ہے اور اسے کسی صورت میں منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

عمراں خان کی جانب سے انکار کے بعد وزیر داخلہ نے یکساں خیالات رکھنے والے دیگر سیاست دانوں سے رابطہ کیا، تاکہ عمران خان سے ملاقات کی کوئی راہ پیدا ہو سکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024