• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن مکمل،9لاکھ 93ہزار کا اندارج

شائع July 19, 2014
80فیصد آئی ڈی پیز بنوں میں ہی مقیم ہیں۔۔۔فوٹو۔۔۔اے ایف پی
80فیصد آئی ڈی پیز بنوں میں ہی مقیم ہیں۔۔۔فوٹو۔۔۔اے ایف پی

اسلام آباد: شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرکے آنے والے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، 90ہزار 7سو 50خاندانوں کے 9لاکھ 92ہزار 6سو 49افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت سیفران کے ترجمان طارق خان کا کہنا تھا کہ اب تک جمع کیے جانے والا ڈیٹا کی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ ریجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) سے تصدیق کی جائے گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ کتنے افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 80فیصد آئی ڈی پیز بنوں میں ہی مقیم ہیں جبکہ پانچ فیصد نے ڈیرہ اسمعیل خان، چھ فیصد نے لکی مروت اور باقی سات فیصد نے ملک کے دیر علاقوں میں رہائش اختیار کی ہے۔

سیفران کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق 21ہزار سے زائد آئی ڈی پیز میران شاہ اور میر علی کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے 50کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے افغانستان کے ڈسٹرکٹ خوست ہوتے ہوئے دوبارہ پاکستان آئے ہیں۔

طارق خان نے بتایا کہ ہر خاندان کو 100کلو خوراک کی اشیاء کے باسکٹ فراہم کیے جارہے ہیں البتہ خاندان بڑا ہونے پر ایک اور باسکٹ بھی فراہم کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرکے آنے والے ہر خاندان کو 12ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا البتہ رمضان میں 20ہزار روپے ماہانہ دیئے گئے ہیں۔

طارق خان نے مزید بتایا کہ پنجاب کی حکومت کی جانب سے ہر خاندان کے لیے سات ہزار روپے اور خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے پانچ ہزار روپے ماہانہ خرچ کے طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ افراد شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرکے آئے ہیں،پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ کراچی ائر پورٹ پر حملے کے بعد شمالی وزیر ستان سے مبینہ عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے ضرب عضب آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024