• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہندوستان و پاکستان کی فورسز میں پھر فائرنگ کا تبادلہ

شائع July 18, 2014
گزشتہ روز فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ،تین زخمی اور دو پاکستانی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔فائل فوٹو
گزشتہ روز فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ،تین زخمی اور دو پاکستانی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔فائل فوٹو

سیالکوٹ: ہندوستان اور پاکستان کی سرحدی فورسز کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیالکوٹ کے سرجیت گڑھ سیکٹر پر ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کی جانب سے جمعرات کے روز ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاکستان کی چناب رینجرز نے بھی فائرنگ کی، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے گزشتہ چند دن سے سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی سیالکوٹ کے سرجیت گڑھ سیکٹر میں فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا البتہ فائرنگ سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے پہلے بھی سیالکوٹ کے چروا سیکٹر میں سرحدی گاؤں اکھنور پر ہندوستانی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس سے بعض گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تھا، فائرنگ میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔

بی ایس ایف نے بدھ کو بھی چروا سیکٹر کے گاؤں جروال اور ٹھیکریال کو نشانہ بنایا تھا، جس سے دو رینجرز اہلکار اور ایک گیارہ سالہ لڑکا زخمی ہوئے تھے، پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024