• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مودی امریکہ جانے کے لیے مان گئے

شائع July 11, 2014
ہندوستان کے وزیر اعظم کو امریکہ کے نائب سیکریٹری خارجہ نے باراک اوباما کا دعوت نامہ پہنچایا۔۔۔فوٹو۔۔۔ اے پی
ہندوستان کے وزیر اعظم کو امریکہ کے نائب سیکریٹری خارجہ نے باراک اوباما کا دعوت نامہ پہنچایا۔۔۔فوٹو۔۔۔ اے پی

نئی دہلی : ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر باراک اوباما کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرلی، مودی رواں سال ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے۔

ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد مئی میں نریندر مودی کو وزیر اعظم بننے پر باروک اوباما نے فون پر مبارکباد دی تھی اور اب نائب امریکی سیکریٹری خارجہ ولیم برنس کے دورہ بھارت کے موقع پر انہوں نے نریندر مودی کو دورہ امریکا کا دعوت نامہ بھجوایا تھا، جس کو اب ہندوستان کے وزیر اعظم نے قبول کرلیا ہے۔

اوباما انتظامیہ ہندوستان میں آنے والی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، امریکہ کے نائب وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ ان کے بھاری مینڈیٹ کو تسلیم کرتا ہے اور اب ان کی کامیابی کو ہندوستان کی کامیابی سمجھتا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات 30 ستمبر کو متوقع ہے۔

ہندوستان اور امریکہ میں معاشی روابط کافی مضبوط ہیں ، امریکہ نے اب ہندوستان کو اپنی برآمدات کو ایک ارب ڈالر سے پانچ ارب ڈالر تک توسیع کا دینے کی منصوبہ بندی کی ہے اسی کے تناظر میں یہ ملاقات کافی اہمیت کے حامل قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اس ملاقات کے نتیجہ خیز ہونے کے لیے پر امید ہیں جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کا دعوت نامہ قبول کیے جانے کی بھی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ 2005 میں امریکہ نے نریندر مودی کا ویزہ مسترد کر دیا تھا ان پر 2002 میں بحیثیت وزیر اعلیٰ گجرات میں مذہبی بنیاد پر فسادات میں ملوث ہونے کے الزامات تھے، نریندر مودی کی جانب سے امریکہ کے خلاف عوامی سطح پر کسی نفرت کا اظہار سامنے نہیں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024