• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

راولپنڈی کی تاجر برادری سے آئی ڈی پیز کی مدد کی اپیل

شائع July 9, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاجر برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ فوجی آپریشن کے باعث شمالی وزیرستان کے بے گھر ہو جانے والے افراد کی امداد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنما حنیف عباسی اور مقامی انتظامیہ کے افسران نے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر حکومتی پیغام پہنچایا۔

میٹنگ کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ آر سی سی آئی نے زلزلے، سیلاب، راجا بازار کے معاملے اور میٹرو بس پروجیکٹ کے حوالے سے تاجر برادی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے لڑ رہی ہے۔

حنیف عباسی کے مطابق 'یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بھی آئی ڈی پیز کے لیے کام کریں اور انہیں مدد فراہم کریں'۔

انہوں نے تاجر برادری کو بتایا کہ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے آئی ڈی پیز کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی خاطر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور آر سی سی آئی کے صدر بھی اُس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت راولپنڈی چیمبر پر واقعی اعتماد کرتی ہے۔

حنیف عباسی کے مطابق 'ضلعی انتظامیہ نے آر سی سی آئی کو یہ ٹاسک دیا ہے کہ وہ فنڈز جمع کر کے وزیر اعلیٰ کے ریلیف فنڈ میں منتقل کرے'۔

اُن کے مطابق آئی ڈی پیز کو رقم کی منتقلی کے لیے صوبائی حکومت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے مدد لے گی۔

حنف عباسی نے مزید کہا ہے کہ خوراک اور ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ آئی ڈی پیز کو نقد رقم بھی دی جائے گی۔

آر سی سی آئی کے صدر ڈاکٹر شمائل داؤد نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر پنجاب حکومت اور آئی ڈی پیز کی مدد کے لیے ہمیشہ سے تیار تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر متاثرینِ آپریشن کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ اکٹھا کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024