• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

ایف آئی اے کی چھاپہ مارٹیم پر لوگوں کا تشدد۔ اشتہاری ملزم فرار

شائع July 5, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

کراچی: ایف آئی اے نے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، جس کے دوران مشتعل افراد نے مبینہ طور پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزم کو ان کی گرفت سے نکال کر فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔

ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم کے افسر نے بتایا کہ محی الدین نامی ایک شخص جس کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے، اس کی گرفتاری کے لیے یہ کارروائی کی گئی تھی۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کر نے والے اداروں نے سوسائٹی میں آکر ہوائی فائرنگ کی اور مبینہ طور پر نشے میں دھت اہلکاروں نے معصوم لوگوں کو تشدد کا نشہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے چھاپہ مار ٹیم پر ناصرف تشدد کیا بلکہ فائرنگ بھی کی۔ تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ سے ملحق میٹروول کی فرنٹیئر کالونی میں واقع فلاحی ادارے کے تحت چلنے والے معذور افراد کے اسپتال پر نامعلوم ملزم دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

ڈان ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق حملے کے وقت اسپتال میں مریض موجود نہیں تھے۔

ملزمان نے دستی بم اسپتال کی چھت پر پھینکا، جو معذور افراد کے لیے لکڑی کے مصنوعی اعضا تیار کرنے والی ورکشاپ پر پھٹ گیا، تاہم ورکشاپ محفوظ رہی اور اسپتال کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل ملزمان نے اسپتال کے پچھلے دروازے پر ڈنڈے برسائے اور پتھراؤ بھی کیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اسی دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور گینگ وار سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین زخمیوں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اغوا برائے تاوان ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اورنگی ٹاؤن سے ہی پولیس نے ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملؤث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کورنگی زمان ٹاؤن سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم یاسر کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جس نے دوران تفتیش پانچ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعترا ف کیا ہے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

اس سے قبل لیاری دریا آباد سے لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ خان گروپ کا کارندہ گرفتار ہوا۔ گرومندر سے لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024